بھارت کی جانب سے ایل او سی پرنہتے سول آبادی پر گولہ باری بزدلانہ کاروائی ہے‘پاکستان کا بچہ بچہ کشمیری عوام کے ساتھ ہے ٬کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے‘بیرونی حالات ملک کے اند راستحکام کے متقاضی ہیں

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان برجیس طاہر کی سکول کی میڈیا سے بات چیت

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 18:25

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اکتوبر2016ء) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے ایل او سی اورورکنگ باونڈری پر نکیال سیکٹر سمیت دیگر سیکٹرزپر بھارتی شیلنگ اور گولہ باری کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے ہ بھارت کی جانب سے نہتے شہری آبادی پر گولہ باری ایک بزدلانہ کاروائی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔

وہ ہفتہ کو ضلع ننکانہ کی تحصیل سانگلہ ہل کے نواحی قصبے دھارووالی میں گورنمنٹ ایلیمینٹری گرلز ہائی سکول کی تعمیراتی کاموں کی تکمیل کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کر رہے تھے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ جن عزائم اور مقاصدکا تعین بھارت نے اوڑی حملے کے ڈرامے اور نام نہاد سرجیکل سڑائیک کی صورت میں کیا تھااٴْن کے حصول میں بھارت کو سخت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ہے اور بیرون ملک تو کیا مقامی طورپر مودی حکومت کو جگ ہنسائی کا سامنا کرنا پڑا ہے اور وہ پاکستان کو سفارتی طورپر تنہا کرنے کے مذموم مقصد میں برٴْی طرح ناکا م ہو گیا ہے جس کا مظاہر ہ و ہ بوکھلاہٹ کی صورت میں اب ایل او سی پر معصوم شہریوں کے خون سے کھیل کرکررہا ہے۔

(جاری ہے)

چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا کہ پاکستان کا بچہ بچہ اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور کشمیری عوام کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی۔انہوں نے کہا کہ 22 سالہ برہان وانی کی شہادت کی صورت میںپرٴْامن تحریک آزادی میں نئی لہر آئی ہے جس کی گونج آج دٴْنیا کے دور دورکونوں میں سنائی دے رہی ہے اور وہ وقت دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر کے عوام آزادی کی نعمت سے ہمکنار ہوں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ جس طرح بھارت ایل او سی اور ورکنگ باونڈری پر حالات کشیدہ کیے ہوئے ہے یہ ہم سے اس امر کا تقاضا کرتے ہیںکہ ہم اندرونی سطح پر بے مثال اتحادویکجہتی کا مظاہرہ کریں۔انہوںنے کہا کہ افسوس اس بات کا ہے کہ ایک طرف ایل او سی پر بھارت نہتے شہریوں کے خون سے کھیل رہا ہے تو دوسری جانب تحریک انصاف اور عمران خان ملک کو غیر مستحکم کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دے رہے۔انہوں نے کہا کہ ان حالات میں عمران خان کو ہوش کے ناخن لینے چاہیے اور عام عوام کی زندگی اجیرن اور مفلوج کرنے کی بجائے اداروں کا احترام کرنا چاہیے اوراپنی تمام تر توجہ کے پی حکومت میں اپنی کارکردگی بہتر بنانے پر کرنی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :