غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ایل ڈی اے کا آپریشن ‘ نو عمارتیں مسمار ‘ ایک سر بمہر

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 18:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اکتوبر2016ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ٹائون پلاننگ ونگ کے عملے نے گزشتہ روزمین بلیوارڈ واپڈا ٹائون ‘ لاہور ایونیو اور نجی رہائشی سکیم گل دامن سوسائٹی میںغیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کر کے نو عمارتیں مسمار اور ایک سر بمہر کر دی - تعمیراتی قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رہائشی پلاٹوں پر تعمیر شدہ ان مکانوں کو کمرشل عمارتوں اور دکانوں میں تبدیل کر دیا گیا تھا-یہ عمارتیں واپڈا ٹا?ن کے پلاٹ نمبر91ای ٹو‘18ایف ٹو‘76ای ون ‘392ڈی تھری کے علاوہ پلاٹ نمبر 12‘13اور 14لاہور ایونیو ‘ کنٹرولڈ ایریا اور 114گل دامن سوسائٹی کالج روڈ پر تعمیر کی گئی تھیں-