آل پنجاب واٹر مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے ملازمین کا دھرنا دوسرے روز بھی جاری

مظاہرین نے رات کھلے آسمان تلے گزاری مگر کوئی حکومتی نمائندہ بات چیت کرنے نہیں آیا‘ کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کیا جائے‘ملازمین کا مطالبہ

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 18:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اکتوبر2016ء) آل پنجاب واٹر مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے ملازمین کا ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ افسر زراعت کے دفتر کے باہر دھرنا دوسرے روز بھی جاری‘ مظاہرین نے رات کھلے آسمان تلے گزاری مگر کوئی حکومتی نمائندہ بات چیت کرنے نہیں آیا٬ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کیا جائے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے ڈیوس روڈ پر آل پنجاب واٹر مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے ملازمین کا ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ افسر زراعت کے دفتر کے باہر جمعہ کے روز دھرنا دیا جو ہفتے کے روز بھی جاری رہا اور حکومت کی جانب سے ان سے کسی قسم کا رابطہ نہیں کیا جبکہ ملازمین کا کہنا ہے کہ 12 سال سے کنٹریکٹ پر کام کر رہے ہیں جب مستقل کرنے کی درخواست دی گئی تو پنجاب بھر کے 1600 ملازمین کو ٹرمینشن لیٹرز جاری کر دیئے گئے اور تنخواہیں بھی بند کر دیں گئی ہیںملازمین کا کہنا ہے کہ وزیر زراعت نے 2010 میں ریگولر کرنے کا وعدہ کیا تھا جو تاحال پورا نہیں کیا ملازمین کا حکومت پنجاب سے مطالبہ ہے کہ ان کو مستقل کر کے بحال کیا جائے جیسے دیگر صوبوں میں واٹر مینجمنٹ کے ملازمین کو مستقل کیا گیا ہے ورنہ دھرنا جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :