فیصل آباد‘ سٹی ٹریفک پولیس کا رنگدار شیشے والی گا ڑیوںکے خلاف کریک ڈا ئو ن

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کسی صورت قابل قبول نہیں چیف ٹریفک آفیسر

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 18:15

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اکتوبر2016ء) سٹی ٹریفک پولیس کا رنگدار شیشے والی گا ڑیوںکے خلاف کریک ڈا ئون ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کسی صورت قابل قبول نہیں چیف ٹریفک آفیسر تفصیلات کے مطا بق گز شتہ یک ماہ کے دوران سٹی ٹریفک پو لیس نے رنگدارشیشوں والی 285کاروں ٬جیپوںاور ڈالوں کے ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈا?ن کیا جس میں 100سے زائد گاڑیوں کی بندی کے علاوہ 01لاکھ 42ہزار500روپے کے بھاری جرمانہ جات بھی کیے گئے کم عمری میں ڈرائیونگ حادثات کی بڑی وجہ ہے جس کے ذمہ دار والدین ہیں ٹریفک وارڈنز نے 5279کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کارروائی کی جس میں 18لاکھ 51ہزار700روپے کے جرمانہ جات کیے گئے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کسی صورت قابل قبول نہیں چیف ٹریفک آفیسر نے کہا بغیر لائسنس یافتہ ڈرائیورز اور کم عمر ڈرائیورز کی گاڑیوں کو لمبے عرصہ تک بند کرنے کے لیے حکمت عملی پر پیپر ورک مکمل کر لیا گیا جس پر عنقریب عمل درآمد شروع ہوجائے گا شہری بروقت اپنے ڈرائیونگ لائسنس بنوائیں اور والدین اپنے بچوں کو سڑکوںپر ہرگز نہ آنے دیں تربیت یافتہ ڈرائیورز کے لیے لائسنس اور تربیت انتہائی ضروری اور اہمیت کی حامل ہیں چیف ٹریفک آفیسر نے اس موقع پر انچارج ایجوکیشن کو بھی ٹریفک کے متعلقہ ٹریفک آگاہی مہمات کو بڑھانے اور پیشہ ور ڈرائیورز پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی سی ٹی او نے کہا کہ بڑھتے ہوئے ٹریفک والیم میں انفورسمنٹ کے ساتھ ساتھ ٹریفک ایجوکیشن بھی ضروری اقدام ہے جس سلسلہ میں ٹریفک ایجوکیشن ونگ بھر پور انداز سے مصروف عمل ہے۔

متعلقہ عنوان :