Live Updates

ہمارے کارکنان حکومتی تشد د اور جبر کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوئے ہیں٬ہم جیل جانے سے نہیں ڈرتے ٬کرپٹ حکمرانوں سے نجات دلانے کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں

پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد کا بیان

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 18:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اکتوبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ ہمارے کارکنان حکومتی تشد د اور جبر کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوئے ہیں٬ہم جیل جانے سے نہیں ڈرتے ٬کرپٹ حکمرانوں سے نجات دلانے کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں ٬ایک بیان میں ا نہوں نے کہاکہ یہ کیسی جمہوریت ہے جہاں حق کی آواز بلند کرنے والوں کوجیل بھیج دیا جاتا ہے ٬سچ کہنے والوں پر لاٹھیاں برسائی جاتی ہیں ٬یہ جمہوریت نہیں بلکہ تماشا ہے جہاںحکمران عوام کو دھوکہ دے کر اپنی جیبیں بھرنے میں مصروف ہیں٬انہوں نے کہاکہ دونومبر کا احتجاج ہر صورت ہوگا ٬ہم اپنا جمہوری حق استعمال کرتے ہوئے سڑکوں پر آئے ہیں ٬ملک بھر کے عوام ہمارے ساتھ ہیں اورعوام کی جدوجہد ضرور کامیاب ہوگی اور حکمرانوں کو جانا ہوگا ٬پاکستان تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے دیگر جماعتیں ہمارے ساتھ مل کر ملک کوبد عنوان حکمرانوں سے نجات دلانے کے لئے جدوجہد کریں
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات