Live Updates

ہم کرپٹ حکمرانوں سے نجات حاصل کرنے کے لئے گرفتاریوں جیلوں اور تشد د سے نہیں ڈرتے ‘بڑی سے بڑی بھی قربانی دینا پڑی تو کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے

ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف پنجاب شہزاد یونس شیخ کی میڈیا سے بات چیت

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 18:15

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اکتوبر2016ء) ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف پنجاب شہزاد یونس شیخ نے کہا ہے کہ ہم کرپٹ حکمرانوں سے نجات حاصل کرنے کے لئے گرفتاریوں جیلوں اور تشد د سے نہیں ڈرتے اورہمیں بڑی سے بڑی بھی قربانی دینا پڑی تو کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے 2نومبر کے احتجاج کو ناکام بنانے کے خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں بستے ہیں٬ کارکن سروں پر کفن باندھ کر اسلام آباد پہنچیں گے وہ گز شتہ روز یہاں میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ ہم پر امن ہیں اور ہمارے پر امن رہنے کی کمزوری نہ سمجھ جائے ملک بھر میں کارکنوں کی گرفتاریوں سے ثابت ہو چکا ہے کہ حکمرانوں کے مظالم کی آخری قسط چل رہی ہے دو نومبر کو حکمرانوں کے مظالم کاڈرامہ اختتام پذیر ہو جائے گاانہوں نے کہا کہ وطن عزیز کے غیور عوام کا مستقبل چیئرمین عمران خان کی قیادت میں درخشاں ہے اور 2 نومبر کو پاکستان کے تابناک مستقبل کا فیصلہ ہوگا اور اس کیلئے پاکستان بھر سے پی ٹی آئی کے ورکر تو اسلام آباد پہنچیں گے ہی عام شہری بھی کرپٹ حکمرانوں کے خاتمہ کیلئے اسلام آباد جائینگے
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات