چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر)زاہد سعید کی زیر صدارت صوبائی پروموشن بورڈ ون کا اجلاس ‘متعدد افسران کو گریڈ 20 میں ترقی دی گئی

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 18:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اکتوبر2016ء) چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر)زاہد سعید کی زیر صدارت صوبائی پروموشن بورڈ ون کا اجلاس ‘مختلف محکموں کے متعدد افسران کو گریڈ 20 میں ترقی دی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر)زاہد سعید کی زیر صدارت ہونے والیصوبائی پروموشن بورڈ ون کے اجلاس میں محکمہ پی اینڈ ڈی کے 2 اسسٹنٹ چیف ہیبت خان اور عمران کو چیف پی اینڈ ڈی کے عہدہ پر ترقی دی گئی ہے جبکہ محکمہ ہاوسنگ کے طارق جاوید٬ راحیل اختر اور دلشاد احمد کو اگلے گریڈ میں ترقی دے دی گئی ہے سول سیکرٹریٹ میں ہونے والے اجلاس میں سیکرٹری سروسز فرحان عزیز خواجہ٬ سینئر ممبر بورڈآف ریونیو جواد رفیق ملک٬ سیکرٹری پی اینڈ ڈی افتخار علی سہو٬ سیکرٹری ایم پی ڈی ڈی ندیم ارشاد کیانی اور سیکرٹری ریگولیشن ڈاکٹر صالح طاہر سمیت دیگر اعلی افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :