چینی فلم انڈسٹری امریکا کی ہالی ووڈ کوزیر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 17:41

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اکتوبر2016ء) تائیوان کے ایک مشہور ہدایتکار انگ لی نے دعوی کیا ہے کہ چینی فلم انڈسٹری چند برسوں میں عروج حاصل کر لے گی۔ چینی میڈیا کے مطابق لی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ بہت جلد ہالی ووڈ انڈسٹری چینی فلمی صنعت کے مقابلے میں بہت پیچھے رہ جائے گی۔انگ لی دو مرتبہ معتبر آسکر ایوارڈ جیت چکے ہیں۔

وہ عالمی سطح پر ایک معتبر فلم ساز اور ہدایتکار خیال کیے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ چینی فلم انڈسٹری عالمی افق پر ایک ایسے انداز میں جلوہ گر ہونے والی ہے کہ اس کے بعد امریکی فلم انڈسٹری کا نشان ہالی ووڈ نہ صرف مدھم ہو جائے گا بلکہ اس کی اہمیت بھی کم ہو کر رہ جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دنیا کی دوسری بڑی اقتصادیات کے حامل ملک نے ایک طرح ان پر انحصار کیا ہوا ہے کہ وہ چینی فلمی صنعت کو ایک منزل سے آشنا کرائیں۔

لی کا خیال ہے کہ ہالی ووڈ کا روشن چہرہ گہنانے والا ہے اور اب دنیا کا نیا فلمی مرکز چین بننے جا رہا ہے۔بیوًرلی ہلز میں انگ لی نے واضح کیا کہ اگلے دوچار برسوں کے بعد چینی فلم انڈسٹری کا حجم امریکی فلمی صنعت سے بڑھ جائے گا اور بتدریج ہالی ووڈ کی جگہ اور مقام چینی فلم انڈسٹری کو حاصل ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :