مشرقی چین میں آئل ٹینکر سے چینی ماہی گیر کشتی کی ٹکر کے بعد6افراد لاپتہ

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 17:41

ہانگ جو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اکتوبر2016ء) مشرقی چین کے صوبہ ژی جیانگ کے ساحل سے پرے سمندر میں ایک یونانی آئل ٹینکر سے ایک چینی ماہی گیر کشتی کے ٹکرانے کے بعد6افراد لاپتہ ہیں ۔ یہ بات میری ٹائم حکام نے ہفتہ کو بتائی ہے ۔

(جاری ہے)

تائیجو شہر کے میری ٹائم ریسکیوسنٹر کا کہنا ہے انہیں جمعہ کو رات دس بجے اس حادثے کی اطلاع موصول ہوئی جس میں کہا گیا کہ یونانی تیل بردار جہاز آسٹریلس تائیجو کے ساحل سے پرے ماہی گیر کشتی ژی جیانگ سے ٹکرا گیا ہے ۔ ماہی گیر کشتی پر سوار 6افراد عرشے سے گر گئے اور اس کے بعد سے لاپتہ ہیں ۔ طوفانی ہوائوں کی وجہ سے امدادی کاروائی می رکاوٹ پیدا ہورہی ہے ۔ حادثے کی وجہ کی تحقیقات کی جا رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :