محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے زیر اہتمام ایڈز بارے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 17:38

لاہور۔29 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2016ء) پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ نے یو این ایڈز اور یو این ڈی پی کے باہمی تعاون سے ایڈز کے بارے تربیتی ورکشاپ کا اہتمام ایک مقامی ہوٹل میں کیا۔ پنجاب ٬ خیبر پختوانخواہ اور انٹر نیشنل ڈویلپمنٹ پارٹنرز کے نمائندوں کے ساتھ اس طرح کی تربیتی ورکشاپ پہلی بار منعقد کی گئی ہے۔

پنجا ب ایڈز کنٹرول پروگرام کے ڈائر یکٹر عدنان ظفر خان نے یو این ایڈز کے کنٹری ہیڈ Mamdou.L.Sakho ٬یو این ڈی پی کے کنٹری ہیڈ ڈاکٹر اورنگزیب اور تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا ۔ ڈاکٹر عدنان ظفر خان نے ہیلتھ کیئر سینٹرز پر پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کی طرف سے امتیازی سلوک کے خلاف کی جانے والی کوششوں پر روشنی ڈالی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ پنجاب حکومت ایڈز کے علاج اور روک تھام کے لیے مصروف عمل ہے اور اپنے وسائل سے بھر پو ر سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔

یو این ایڈز کے کنٹری ہیڈMamdou.L.Sakho نے اپنی ایجنسی کے لائحہ عمل پر سیر حاصل رو شنی ڈالی ۔ اس ورکشاپ کو دو سیشن میں تقسیم کر کے ایک بہترین ماحول میں شرکاء کو جدید تحقیق کے حوالے سے ٹریننگ دی گئی اور ایڈز کے مریضوں کے ساتھ امتیازی سلوک کے رویو ں کی حوصلہ شکنی کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ورکشاپ کے اختتا م پر شرکا میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے ۔

متعلقہ عنوان :