جمہوریت کے خلاف سازششیں کرنے والوں کو قوم معاف نہیں کرے گی٬ تحسین فواد

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 17:38

لاہور۔29 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2016ء) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی تحسین فواد نے کہا ہے کہ عوام کی جان و مال کو تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔حکومت کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دے گی۔احتجاج کی آڑ میں شہریوں کا جینا دوبھر کرنا غیر جمہوری طریقہ ہے ۔جمہوریت کے خلاف سازششیں کرنے والے سیاسی لیڈر وں کو قوم معاف نہیں کرے گی۔

حکومت کی توجہ عوامی فلاح بہبود کے منصوبے پر ہے ۔وہ گزشتہ روز ماڈل ٹائون میں ایک تقریب سے خطاب کررہی تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ مخالفین کو یہی بات رات کو سونے نہین دیتی کہ ترقیاتی کام جاری رہے تو 2018کے انتخابات میں انہیں کچھ نہیں ملے گا٬ عمران خان غیروں کے ایجنڈے اور انتشار کی سیاست کے ذریعے ساری زندگی اقتدار میں نہیں آسکیں گے٬ خود کو سیاسی طور پر زندہ رکھنے کے لئے دھرنے دیں یا ریلیاں نکالیں آئندہ عام انتخابات میں ان کا منفی سیاست کی وجہ سے کوئی کردار نظر نہیں آتا٬ پاکستان ہمارا گھر ہے اور اپنے گھر کا تحفظ کرنا بہتر طریقے سے جانتے ہیں٬انہوں نے کہا کہ ملک کا امن خراب کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

عوام ملکی ترقی کی خاطر اپوزیشن جماعتوں کا احتجاج مسترد کرچکے ہیں ٬ اب کنٹینر کی ساست چلے گی اور نہ ہی انتشار کی سیاست کوعوامی پذیرائی حاصل ہوگی۔

متعلقہ عنوان :