تاجر برادری ملک دشمن ناپاک عزائم کا حصہ نہیں بنے گی ٬خواجہ شاہد رزاق سکا

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 17:35

فیصل آباد۔29 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2016ء)فیصل آباد کے تاجروں نے فیصلہ کیا ہے کہ تاجر برادری ملک میں محاذ آارائی اور خانہ جنگی پیدا کرنے والے کسی سیاستدان کے ملک دشمن ناپاک عزائم کا حصہ بنے گی اور نہ ہی انہیں ملک کی سا لمیت سے کھیلنے کی اجازت دیگی اورچیئر مین آل پاکستان انجمن تاجران ایکشن کمیٹی و صدر انجمن تاجرا ن سٹی فیصل آ باد خواجہ شاہد رزاق سکا کی قیادت میںملکی ترقی و خوشحالی کی رفتار بڑھانے٬ اسکی معیشت کومضبوط و مستحکم بنانے ٬ملک میں پائیدار قیام امن اور دہشت گردی سے نجات کیلئے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے دست و بازو بنکرانکی حکومت کا ساتھ دینے کے عزم کو دہرایا اورتحریک انصاف کی قیادت بلخصوص عمران خان سے اپیل کی ہے کہ اگر سیاست میں زندہ رہنا چاہتے ہیں تو وہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کی پاسداری کرتے ہوئے 2 نومبرکی کال واپس لیں٬, ہلڑ بازی کے نتیجہ میں کسی تاجر کا جانی و مالی نقصان ہوا توانجمن تاجران سٹی تحریک انصاف کی قیادت کے خلاف مقدمہ درج کرائے گی چیئر مین آل پاکستان انجمن تاجران ایکشن کمیٹی و صدرانجمن تاجرا ن سٹی فیصل آ باد خواجہ شاہد رزاق سکا نے کہا ہے کہ تاجر برادری کسی سیاسی جماعت کا حصہ نہیں وہ پاکستانی ہیں اور انکی جماعت صرف اور صرف پاکستان ہے جسکے تحفظ کیلئے ملک کا ایک ایک تاجر سر دھڑ کی بازی لگا دے گا انہوں نے کہا کہ ملک کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر عمران خان کواسلام آباد بند کرنے کی کال واپس لینا ہوگی انہوں نے کہا کہ تاجر برادری ملک میں محاذ آارائی اور خانہ جنگی پیدا کرنے والے کسی سیاستدان کے ملک دشمن ناپاک عزائم کا حصہ بنے گی اور نہ ہی انہیں ملک کی سالمیت سے کھیلنے کی اجازت دیگی اور کاروباری مارکیٹوں کے تاجر2 نومبر کوکسی خوف میں مبتلا ہوئے بغیر اپنا کاروبار زندگی جاری رکھیں۔

(جاری ہے)

سینئر تاجر رہنمائوں مرزا طالب صدیق بیگ ٬میاں شاہد گوگی ٬مرزا محمد شفیق ٬شیخ اتفاق احمد٬ ذوالفقارشیخ ٬ خالد پرویزشیخ ٬مرزااشرف مغل ٬ حافظ طاہر جمیل میاں٬ چوہدری محمد اکرم ٬عبدالقیوم شیخ ٬حاجی شمشاد حاجی سلیمان ٬شیخ سعید٬ شوکت اللہ٬ حاجی رمضان شیدا٬یحیی شاہد٬ مظفر یوسف کھوکھر٬ میاں اشر ف مٹھو٬عامر حمید سینڈی ٬ سلطان جٹ٬ چوہدری محمد اعجاز ٬ رائو ہاشم ٬ملک لقمان ٬چوہدری محمد اشرف گجر ٬اقبال کھوکھر ٬ ملک افضل ٬میاں طیب ٬چوہدری زاہد حسین٬ مرزا افضل مغل ٬عبدالقیوم انور٬ شوکت اللہ٬ حاجی رمضان شیدا٬ ظہیررامے٬لالہ معین شیخ ٬ملک خادم حسین ٬ میاں رشید ٬ زاہد اسلام ٬ عابد کمو کا٬ چوہدری عظمت علی ٬ شیخ امجد رزاق ٬ضیاء عالم٬ نجیب نواز خان ٬عمران خان ٬چوہدری خادم ما ن سب نے 2نومبر کو اسلام آباد بند کرنے کی کال کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اگر عمران خان سیاست میں زندہ رہنا چاہتے ہیں تو انہیں ملکی حالات کے پش نظر ملک بند کرنے کی کال واپس لینا ہوگی بصورت یگر اسلام آباد دھرنے کے نتیجہ میںحالات کشیدہ ہونے سے جمہوریت کو نقصان پہنچا تو اسکے ذمہ دار عمرا ن خان ہونگے ۔