صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 78 پر ضمنی انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا پہلا مرحلہ مکمل

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 17:32

جھنگ۔29 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2016ء) ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 78 شہری نشست جھنگ راشدہ یعقوب شیخ کی نااہلی کے باعث خالی ہونے والی نشست پر ضمنی انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا جبکہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر/ریٹرننگ ۱ٓفیسر تنویر الحسن لنگاہ کے پاس راشدہ یعقوب شیخ٬ مولانا محمد احمد لدھیانوی٬شیخ فواد اکرم٬ شیخ شیراز اکرم٬ وقار احمد انصاری٬ارفع مجید٬۱ٓزاد ناصر انصاری سمیت 32 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروادئیے ۔

11مئی 2013ء کے عام انتخابات میں حلقہ پی پی ۔78شہری نشست جھنگ سے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والی ممبر صوبائی اسمبلی راشدہ یعقوب شیخ کی نااہلی کے باعث خالی ہونے والی نشست پر یکم دسمبر کو ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ ہو گی۔

(جاری ہے)

امیدواروں کی حتمی فہرست 11نومبر کو جاری ہو گی الیکشن میں 42870 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مد مقابل متحدہ دینی محاز کے امیدوار مولانا محمد احمد لدھیانوی نے 40938 یاد رہے کہ بعد ازاں مولانا محمد احمد لدھیانوی نے نومنتخب ممبر صوبائی اسمبلی راشدہ یعقوب شیخ کے خلاف الیکشن ٹربیونل فیصل آباد ریجن میں انتخابی عذر داری دائر کر دی جس کی تقریباً اڑھائی سال تک تفصیلی سماعت کے بعد ٹربیونل کے جج جاوید رشید محبوبی نے راشدہ یعقوب کو ناہل قرار دے دیا۔

مذکورہ فیصلہ کے خلاف اپیل کرتے ہوئے راشدہ یعقوب شیخ نے سپریم کورٹ آف پاکستان سے حکم امتناعی حاصل کر لیا مگر گزشتہ ہفتے سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے الیکشن ٹربیو نل کا فیصلہ بحال رکھتے ہوئے راشدہ یعقوب شیخ کی نااہلی کے احکامات صادر کر د ئیے اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کو حلقہ پی پی ۔78جھنگ میں دوبارہ ضمنی الیکشن کروانے کی ہدائت کی جس پر الیکشن کمیشن نے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ شیڈول کے اعلان کے ساتھ ہی جھنگ میں زبر دست سیاسی سرگرمیوں کا آغاز ہو گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :