ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چنیوٹ ظفر اقبال نعیم کا ڈسٹرکٹ جیل جھنگ کا دورہ

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 17:32

جھنگ۔29 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2016ء) ڈٖسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چنیوٹ ظفر اقبال نعیم نے ڈسٹرکٹ جیل جھنگ کا دورہ کیا۔ انکے ہمراہ رانا مدثر حیات سول جج بھوانہ بھی تھے ۔ دورہ کے دوران 2 حوالاتی اسیران کو جیل سے ذاتی مچلکہ پر فی الفور رہا کرنے کا حکم دیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جیل سپرنٹنڈنٹ شیخ محمد افضل جاوید ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹیو حق نواز اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جوڈیشل چوہدری جاوید رشید بھی ہمراہ تھے۔ انہوں نے خواتین وارڈ ٬ نو عمر وارڈ اور مختلف قیدی بارکوں کے علاوہ جیل ہسپتال اور کچن اسیران کا دورہ بھی کیاعلاوہ ازیں کچن میں قیدیوں کے لیے تیار ہونے والے کھانے کا معیار بھی چیک کیا۔ انہوں نے دورہ کے دوران جیل کی صفائی اور سکیورٹی کے انتظامات کو سراہا ۔

متعلقہ عنوان :