محکمہ لائیو سٹاک کی کاروائی٬ آٹھ سو کلو مضر صحت گوشت برآمد ٬دو ملزم گرفتار

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 17:32

رینالہ خورد۔29 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2016ء)محکمہ لائیو سٹاک کی دو مختلف مقامات پر کاروائی۔

(جاری ہے)

آٹھ سو کلو مضر صحت گوشت برآمد ٬ملزمان گرفتار تین فرار ہوگئے الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں واقعات کے مطابق محکمہ لائیو سٹاک کو اطلاع ملی کہ ملزمان اللہ دتہ اور ظہیر سکنہ اوکاڑہ بیمار اور لا غر جانوروں کا مضر صحت گوشت کیری ڈبہ نمبر LED6623سے ٬400کلو مضر گوشت قبضہ میں لیکر دو ملزمان کو پکڑ کر پولیس کے حوالہ کر دیا ہے دوسرے واقعہ میں دوسگے بھائی ملک نواز ملک احتشام پسران سردار عرف دارا اپنے ایک قصاب ساتھی عمر حیات کے ہمراہ بیمار اور لاغر بھینس کو ذبح کر کے ہنڈائی ڈالہ نمبرDGI186پر لوڈ کر کے لیجارہے تھے کہ محکمہ لائیو سٹاک کے عملہ نے ہنڈائی ڈالہ مضرصحت بھینس سمیت قبضہ میں لیکر صدر پویس کے حوالے کر دیا ہے جبکہ تینوں ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ہیں پولیس نے محکمہ لائیو سٹاک کی رپورٹ پر الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں ۔