Live Updates

لاڑکانہ : کارکنوں کی گرفتاری کے خلاف پاکستان تحریک انصاف پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 17:30

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2016ء) اسلام آباد میں کارکنان کی گرفتاری اور دھرنے میں شرکت سے روکنے کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پریس کلب کے سامنے پی ٹی آئی کے صوبائی رہنما شاہد حسین رند کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جہاں کارکنان نے پارٹی جھنڈے٬ بینر اور پینافلیکس اٹھاکر گو نواز گو اور پاکستان زندہ آباد کے فلق شگاف نعرے لگائے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر رہنماؤں نے کہا کہ نواز شریف اپنی کرپشن چھپانے کے لیے پی ٹی آئی کارکنان اور رہنماؤں کو گرفتار کرکے آمرانہ سوچ کی عکاسی کررہے ہیں٬ جمہوریت میں احتجاج ہر شہری کا حق ہے لیکن نواز شریف اس کے وزرا٬ اسلام آباد پولیس اور وہاں کی انتظامیہ 2 نومبر پر اعلانیہ دھرنے میں شرکت کے لیے ہمارے کارکنان کو روک رہی ہے٬ اس عمل سے ہمارے حوصلہ مزیدہ بلند ہوگئے ہیں اور پوری سندھ سے پی ٹی آئی کے کارکنان 2 نومبر پر اسلام آباد پہنچے گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کارکنان کے گرفتاری کا عمل بند کرکے ہمیں پرامن احتجاج کا حق دیا جائے بصورت دیگر ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات