پنجاب حکومت تعلیم کے شعبہ میں بہتری کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کررہی ہے٬صوبائی وزیر تعلیم

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 17:27

لاہور۔29 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2016ء) صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہوداحمد خاں نے کہاہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی سربراہی میں پنجاب حکومت تعلیم کے شعبہ میں بہتری کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کررہی ہے٬پنجاب بھر میں میرٹ پر ایجو کیٹرز کی بھرتی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے ماہرین تعلیم کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی٬ انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں اساتذہ کی نئی بھرتیوں کی منظوری وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا انقلابی اقدام ہے اس سے شرح خواندگی میں اضافہ ہوگا٬ٹرینی ٹیچرز کے لیے نئے ہوسٹل کا قیام شعبہ تعلیم کی ترقی کے لیے پنجاب حکومت کی سنجیدہ کاوشوں کا منہ بولتا ثبوت ہے٬ انہوں نے کہا کہ پچھلے مرحلہ میں بھرتی ہونے والے ایجوکیٹرز کی محنت اور لگن سے سرکاری سکولوں کے نتائج میں بہتری آئی ہے جس سے تبدیلی کے سفر کا آغاز ہوگیا ہے ٬ انہوں نے کہا کہ 1997سے قبل امیر لوگوںکے بچے پوزیشن لیا کرتے تھے آج معیاری تعلیم اور میرٹ پر بھرتی ہونے والے ایجوکیٹرز کی صلاحیتوں کی بدولت غریبوں کے بچے پوزیشنز لے رہے ہیں٬ بوٹی مافیا کا خاتمہ ہو چکا ہے٬ تعلیم کے شعبہ سے سیاسی عمل دخل ختم کر دیا گیا ہے٬ اساتذہ کی بھرتی سے سیاسی کوٹہ ختم کردیا گیا ہے٬ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو بڑے بڑے چیلنجز کا سامنا ہے ہم نیک نیتی سے کام کررہے ہیں جس سے بہتر نتائج نکلیں گے اور آہستہ آہستہ تمام مسائل حل کرلئے جائیں گے٬ انہوں نے کہا کہ ایجوکیٹرز کو چاہیے کہ وہ اپنی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھیں تاکہ نئے نئے علوم اور ٹیکنالوجی سے باخبر رہیں۔

متعلقہ عنوان :