پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام کانفرنس (کل) ہوگی

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 17:27

لاہور۔29 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2016ء) پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام ’’دفاع ارض حرمین الشریفین کانفرنس‘‘ (کل) اتوار کو ہو گی٬کانفرنس میں مختلف مکاتب فکر کے قائدین اور سیاسی و مذہبی جماعتوں کے نمائندے شریک ہوں گے٬ یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے اپنے ایک بیان میں کہی٬انہوں نے کہا کہ شام ٬ عراق ٬ لیبیا کی تباہی کے بعد اب اسلام اور مسلمان دشمن قوتیں پاکستان اور سعودی عرب کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہیں اور مسلمانوں کی وحدت کے مرکز مکہ مکرمہ پر دہشت گردوں کی طرف سے میزائل حملے کی ناکام کوشش اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ اسلام اور مسلمان دشمن قوتیں مسلمانوں کے خلاف جارحیت پر اتر آئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :