پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام معروف شاعر خالد شریف کے ساتھ ادبی نشست کا انعقاد

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 17:26

ْلاہور۔29 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2016ء) پنجاب یونیورسٹی اورینٹل کالج شعبہ اردو کی اد بی تنظیم انجمن اردو کے اہتمام ملک کے معروف شاعر خالد شریف کے ساتھ ایک ادبی نشست کا انعقاد کیا گیاجس میں چیئرمین شعبہ ڈاکٹر محمد کامران ٬ ڈاکٹر ضیاء الحسن ٬ فیکلٹی ممبران اور طلبائوطالبات نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد کامران نے کہا کہ وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران شعروادب کی سرپرستی کرتے ہیں اسی لئے اورینٹل کالج کی فضاء شعرو ادب کی خوشبو سے مہکتی رہتی ہے ٬ انہو ںنے کہا کہ خالد شریف انکم ٹیکس کے محکمہ میں اعلیٰ عہدوں پر فائز رہے اور قبل از وقت ریٹارئرمنٹ لینے کے بعد ما ورا کے نام سے ایک اشاعتی ادارہ بنا یا جس سے ایک ہزار سے زائد شعری مجموعے شائع ہوچکے ہیں٬ انہو ں نے کہا کہ خالد شریف کی غزل تغزل اور عصر ی شعور کا خوب صور ت امتزاج ہے ٬ اس موقع خالد شریف نے اپنے شعری سفر پر روشنی ڈالنے کے علاوہ بہت سی غزلیں بھی سنائیں جنہیں حاضرین نے خوب سراہا۔

متعلقہ عنوان :