سر عام تمباکو نوشی کے قانون پر عملدرآمد کروانے کی ہدایت

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 17:26

سرگودھا۔29 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2016ء)حکومت پنجاب نے سر عام تمباکو نوشی کے قانون پر عملدرآمد کیلئے سرگودھا سمیت تمام اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایات جاری کردی ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ سگریٹ نوشی کو پبلک مقامات‘ ایئر پورٹ‘ ریلوے اسٹینشنز‘ بس سٹینڈ‘ تفریح مقامات‘ ریسٹورانٹ‘ تعلیمی اداروں‘ پبلک آفسز کی حدود میں سگریٹ نوشی کی پابندی کو یقینی بنایا جائے اور 18 سال سے کم عمر افراد کو سگریٹ بیچنے والے دکانداروں کیخلاف بھی کاروائی عمل میں لائی جائے٬ اس کے علاوہ کسی بھی تعلیمی ادارے کی 50 میٹر کی حدود میں تمباکو مصنوعات کی فروخت‘ ذخیرہ کرنا‘ تقسیم کرنا قانوناً جرم ہے٬ خلاف ورزی کرنیوالوں کو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اس قانون کی خلاف ورزی پر 1 ہزار سے 1 لاکھ روپے تک جرمانہ ہے جبکہ تین ماہ قید یا دونوں سزائیں بیک وقت دی جاسکتی ہیں٬ حکومت نے تمام ریسٹورنٹ‘ پبلک مقامات‘ ہوٹل مالکان‘ دکانداروں کو بھی انتباہ کیا ہے کہ وہ اپنی دکانوں‘ ہوٹلوں اور دیگر مقامات پر تمباکو نوشی منع ہے جب کہ بورڈز نمایاں جگہ پر آویزاں کریں اور سگریٹ نوشی کرنیوالوں کی اطلاع پولیس کو دیں۔