محکمہ لائیو سٹاک سرگودھا کا چھاپہ٬ 8من مضر صحت گوشت برآمد

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 17:26

سرگودھا۔29 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2016ء)محکمہ لائیو سٹاک کی ٹیم نے پولیس کے ہمرا نواحی گائوں میں چھاپہ مار کر8من سے زائد مضر صحت جانوروں کا گوشت برآمد کر لیا٬ پولیس ذرائع کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر تنویر اشرف کلیار ا اور وٹنری آفیسر ڈاکٹر آصف شاہ نے 50شمالی میں چھاپہ مار کر8من سے زائدمضر صحت گوشت بر آمد کر لیا جبکہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے٬پولیس نے مقدمہ درج مفرور ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔