سرگودھا میں ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ کے 224طلبہ میں مفت یونیفارم کی تقسیم

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 17:26

سرگودھا۔29 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2016ء)ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ تحصیل ساہیوال کے طالبات میں مفت یونیفارم تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں ضلعی چیئرمین زکوة و عشر کمیٹی رائے حامد رضا بھٹی نے 224طالبات میں یونیفارم تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ضلعی چیئرمین زکوة و عشر کمیٹی رائے حامد رضاء بھٹی نے کہا کہ صوبہ بھر میں فنی تعلیم کا فروغ وزیر اعلی ٰ پنجاب محمد کا وژن ہے٬انہوں نے مزید کہا کہ حکومت فنی تعلیم کو فروغ دے کرملک میں بے روزگاری کا خاتمہ کر رہی ہے٬انہوںنے کہا کہ صوبہ بھر میں سینکڑوں وکیشنل انسٹی ٹیوٹ سے لاکھوں طالبات فنی تعلیم حاصل کر رہی ہیں جبکہ ان طالبات کوحکومت ِ پنجاب کی جانب سے مفت کتابیں اور یونیفارم بھی مہیا کیا جا رہا ہے٬ اس موقع پرپرنسپل ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ تحصیل ساہیوال مہر عثمان رانا ٬محمد اسلم ٬ محمد کمال ٬ڈاکٹر قاضی اکبر علی و دیگر نے بھی اظہار ِ خیال کیا٬بعد ازاں ضلعی چیئرمین زکوة و عشر کمیٹی رائے حامد رضا بھٹی نے طلبہ میں حکومت ِ پنجاب کی جانب سے مہیاکردہ کتابیں اور یونیفارم تقسیم کئے۔