خواتین کو با اختیار بنا ئے بغیرترقی ممکن نہیں٬محمد عبد الشکور

الخدمت کے انسانی خدمت کے تمام شعبوں میں خواتین خدمات انجام دے رہی ہیں ٬صدر الخدمت

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 16:54

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2016ء)الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر محمد عبد الشکور نے کہا ہے کہ خواتین کو با اختیار بنا ئے بغیر کسی شعبے میں ترقی ممکن نہیں ٬اس ضرورت کے پیش نظر الخدمت انسانی خدمت کے تمام شعبوں میں خواتین کو شریک کیے ہو ئے ہے ٬یہ بات انہوں نے الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام الخدمت وومن ونگ ٹرسٹ کیلئے مو ثر موثر پروگرام مینجمنٹ کے عنوان سے منعقدہ " دو روزہ ورکشاپ کے آخری روز اپنے خطاب میں کہی٬ جس میں پراجیکٹ مینجمنٹ پر خصوصی لیکچرز دیے گئے۔

ورکشاپ کا مقصد الخدمت وومن ونگ ٹرسٹ کی ذمہ داران کی تربیت اور استعداد کار میں اضافہ کرنا تھا۔محمد عبد الشکور نے کہا کہ کسی بھی ذمہ داری کی انجام دہی کیلئے اصول وضوابط اختیار کیے جائیں تو کام میں نکھار پیدا ہوتا ہے ٬خدمت کے شعبے میں افراد کی تربیت بھی لازمی امر ہے تا کہ خدمت کے کاموں میں بہتری پیدا ہو سکے ٬انہوں نے کہا کہ موثرپروگرام مینجمنٹ سے متعلق آگہی نہایت ضروری ہے اور اس کے نتیجے میں تربیت حاصل کر نے والے افراد پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو بہتر انداز میں نبھا سکیں گے ۔

(جاری ہے)

ورکشاپ میںہیومن ریسورس مینجمنٹ کے جنرل منیجر آصف وسیم٬جنرل منیجر پروگرامزصفیان احمد خان٬ الخدمت ویمن ونگ ٹرسٹ لاہورکی صدرصائمہ شبیر٬ جنرل سیکریٹری صبا ثاقب اوردیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔ ورکشاپ کے اختتام پر شرکا میں اسنادتقسیم کی گئیں ۔