ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کا ڈسٹرکٹ جیل گجرات کا دورہ

خواتین وارڈ٬ نوعمر قیدیوں کی وارڈ٬ کچن سمیت تمام بیرکوں کا معائنہ کیا

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 16:36

لالہ موسیٰ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2016ء) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ڈسٹرکٹ جیل گجرات کا دورہ کیا٬ سپرنٹنڈنٹ جیل منصور اکبر٬ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ملک بابر علی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈی سی او نے خواتین وارڈ٬ نوعمر قیدیوں کی وارڈ٬ کچن سمیت تمام بیرکوں کا ودرہ کیا٬ جیل ہسپتال میں قیدیوں کو فراہم کی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا اور کچن میں کھانے کا معیار چیک کیا۔ انہوںنے اسیران کے مسائل سنے اورانکے حل کیلئے فوری ہدایات جاری کیں۔ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے جیل میںکھانے کے معیار کی تعریف کی خصوصاً قیدیوں کی فلاح ٬ صفائی اور قیدیوں کی تعلیم وتربیت کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کوسراہا

متعلقہ عنوان :