صوبائی پروموشن بورڈ نے مختلف محکموں کے متعدد افسران کو گریڈ 20میں ترقی دینے کی منظوری دیدی

چیف سیکرٹری زاہد سعید کی زیر صدارت پروموشن بورڈ ون کا اجلاس ٬سیکرٹری سروسز ٬ سینئر ممبر بورڈآف ریونیو سمیت دیگر کی شرکت

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 16:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2016ء) صوبائی پروموشن بورڈ نے مختلف محکموں کے متعدد افسران کو گریڈ 20میں ترقی دینے کی منظوری دیدی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر) زاہد سعید کی زیر صدارت صوبائی پروموشن بورڈ ون کا اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری سروسز فرحان عزیز خواجہ٬ سینئر ممبر بورڈآف ریونیو جواد رفیق ملک٬ سیکرٹری پی اینڈ ڈی افتخار علی سہو٬ سیکرٹری ایم پی ڈی ڈی ندیم ارشاد کیانی اور سیکرٹری ریگولیشن ڈاکٹر صالح طاہر سمیت دیگر اعلی افسران نے شرکت کی ۔

اجلاس میں مختلف محکموںکے افسران کو گریڈ 20میں ترقی دینے کے حوالے سے جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں محکمہ پی اینڈ ڈی کے 2 اسسٹنٹ چیف ہیبت خان اور عمران کو چیف پی اینڈ ڈی کے عہدہ پر ترقی دی گئی ہے جبکہ محکمہ ہاوسنگ کے طارق جاوید٬ راحیل اختر اور دلشاد احمد کو اگلے گریڈ میں ترقی دے دی گئی ہے۔