ڈیرہ اسماعیل خان٬ڈی پی او یاسر آفریدی نے سٹی ٬کینٹ ٬پہاڑ پور اور پروآ کے ایس ایچ اوز تبدیل کردئیے

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 16:35

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2016ء)ڈی پی او ڈیرہ یاسر آفریدی نے سٹی ٬کینٹ ٬پہاڑ پور اور پروآ کے ایس ایچ اوز تبدیل کردئیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او یاسر آفریدی نے ایس ایچ او پہاڑ پور سب انسپکٹر عابد اقبال کو ایس ایچ او سٹی ٬ایس ایچ او کینٹ سب انسپکٹر محمد نواز کو ایس ایچ او پہاڑ پور اورلائن پولیس میں تعیناتی کے منتظرانسپکٹر منہاج سکندر بلوچ کو ایس ایچ او پروآاور انسپکٹر ضیاء اللہ کو ایس ایچ او کینٹ تعینات کردیا ہے ۔