فلسطینی حملہ آور اسرائیلی فوج کی گولی کا نشانہ بن گیا

اسرائیلی سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائیوں میں 235 فلسطینی مارے جا چکے ہیں

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 16:33

مقبوضہ بیت القمدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2016ء) اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا کہ ایک فلسطینی چاقو بردار کو حملے سے قبل گولی مار کر شدید زخمی کر دیا گیا ہے۔ زخمی فلسطینی جانبر نہیں ہو سکا اور ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

فلسطینی علاقے رملا کے شمال مشرق میں واقع اوفرا قصبے میں فلسطینی چاقو سے اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کرنے کی کوشش میں تھا۔ گزشتہ برس اکتوبر سے فلسطینیوں کے چاقو سے حملے کرنے کے سلسلے میں 36 اسرائیلی اور پانچ غیرملکی ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ اسرائیلی سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائیوں میں 235 فلسطینی مارے جا چکے ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :