نائجیریا کے شمال مشرقی حصے میں دو خودکش حملے٬ آٹھ ہلاک

نائجیریا کا شہر میدوگوری عسکری تنظیم بوکو حرام کا کسی وقت گڑھ تصور کیا جاتا تھا

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 16:33

نائجیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2016ء)افریقی ملک نائجیریا کے فوجی حکام نے بتایا ہے کہ شمال مشرقی شہر میدوگوری میں آج علی الصبح ہونے والے دو خودکش حملوں میں کم از کم آٹھ افراد کی ہلاکت ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق ایک خودکش حملہ شہر کے علاقے باکاسی کے اٴْس کیمپ کے باہر ہوا٬ جہاں بوکوحرام کی کارروائیوں کے نتیجے میں بے گھر ہونے والے افراد ٹھہرائے گئے ہیں۔ کچھ ہی دیر بعد دوسرا خودکش حملہ شہر کے ایک بس اسٹاپ پر کیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد حکومتی بیان سے زیادہ محسوس ہوتی ہے۔ نائجیریا کا شہر میدوگوری عسکری تنظیم بوکو حرام کا کسی وقت گڑھ تصور کیا جاتا تھا۔۔