چمن٬اسلامی انقلاب کی جد وجہد سے کسی بھی صورت دستبر دار نہیں ہونگے ٬حافظ عبد الروف

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 16:30

چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2016ء)اسلامی انقلاب کی جد وجہد سے کسی بھی صورت دستبر دار نہیں ہونگے حافظ عبد الروف جمعیت طلباء اسلام تحصیل چمن کے صدر حافظ عبد الروف ٬جنرل سیکرٹری محمود الحسن شافہ٬ سینئر نائب صدر شمس اللہ٬ ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبد القاہر ہمدرد ٬سیکرٹری اطلاعات عبد الکریم ٬حافظ عبد الولی اور دیگر نے اپنے ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی انقلاب سے کسی بھی صورت دستبر دار نہیں ہونگے امن اور بھائی چارے کو فروغ دینا چاہتے ہیں اورتعلیمی اداروں کے ماحول کو خراب کرنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دینگے ان خیالات کا اظہار جمعیت طلباء اسلام کے ضلع کوئٹہ کے جنرل سیکرٹری فضل الرحمان سمالانی کے چمن دورے کے موقع پر کیا فضل الرحمان سمالانی کو ضلع کوئٹہ کے کامیاب کانفرنس کے انعقاد پر بھی مبارک باد دی مزید کہا کہ جمعیت کا پیغام ملک کے ہر گلی و محلے تک ہم سب مل کر پہنچائیں گے ۔