ٹیکسٹائل مالکان نے حکومت سے ہونی والی میٹنگ میں طے شدہ فیصلہ سے 100 روپے فیMMBTU کے حساب سے GIDC دینا شروع کردیا ہے اپٹما

حکومت نے ابھی تک اپناہ عدہ پورا نہیں کیا٬ ٹیکسٹائل ملز مالکان کے اربو ں روپے منجمد ہونے سے ٹیکسٹائل کے کاروبار میں شدید مندے کا رحجان

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 16:15

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2016ء) آل پاکستان ٹیکسٹائل پروسیسنگ ملز ایسوسی ایشن ( اپٹپما) فیصل آباد ریجن کے چیئرمین حافظ انجئیر احتشام جاوید نے کہا ہے کہ ٹیکسٹائل مالکان نے حکومت سے ہونی والی میٹنگ میں طے شدہ فیصلہ کے مطابق جولائی 2015 سے 100 روپے فیMMBTU کے حساب سے GIDC دینا شروع کردیا ہے مگر حکومت نے ابھی تک اپناہ عدہ پورا نہیں کیا جس سے ٹیکسٹائل ملز مالکان کے اربو ں روپے منجمد ہوئے ہیں اور اس کی وجہ سے ٹیکسٹائل کے کاروبار میں شدید مندے کا رحجان ہے۔

انڈسڑیل مالکان کو شدید مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔ اس بڑھے دھکچے کی پا داش میں تقریبا سبھی ٹیکسٹائل اداروں نے اپنی فیکٹریوں کو 30 سے 40 فیصد ڈائون سائیزنگ کرتے ہوئے ورکرز کو ملازمت سے فارغ کردیا ہے جو بے روزگار ی کے سبب یا تو فاقہ کشی پر مجبور ہیں یا پھر بے راہ روی کا شکار ہو کر ملکی امن وعامہ کو تباہ وبرباد کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت گیس انفرا سٹکچر ڈوپلمنٹ سیس (GIDC ) کی سابقہ رقوم کو ٹیکسٹائل انڈسٹری سے حاصل نہ کرنے کے متفقہ فیصلہ کی ہر صورت پاسداری کرے۔

جولائی 2012 سے جون 2015تک کی GIDC ٹیکسٹائل انڈسٹری سے وصول نہ کرنے کا فیصلہ اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے خزانہ دیگر حکومتی ارکان اور متعلقہ سرکاری افسران اور ٹیکسٹائل انڈسٹری مالکان کے درمیان ایک اہم میٹنگ میں ہوا مگر متعلقہ حکومتی ارکان نے ابھی تک اس اہم فیصلہ کے مطابق ٹیکسٹائل انڈسٹری سے عرصہ جولائی 2012 سے جون 2015 تک کا GIDC وصول نہ کرنے کے SNGPL ا ور SSGPL کو تحریری احکامات جاری نہیں کئے جس سے پاکستانی ٹیکسٹائل مالکان عدم تحفظ کا شکارہیں اور ان میں شدید بے چینی اور افراتفری پائی جارہی ہے۔

ان باتوں کا اظہار انہوں نے اپٹپما سٹینڈنگ کمیٹی برائے GIDC سے خطاب کے دوران کیا۔ اانہوں نے حکومتی ارکان سے پُر زور اپیل کی ہے کہ حکومت اس عرصہ کی GIDC رقوم ٹیکسٹائل مالکان کو گیس بلوں کے ذریعے واپس کرنے یا کریڈٹ میں ایڈجسٹ کرنے کے فوری احکامات SNGPL اور SSGPL کو کرے تاکہ گیس سے متعلقہ یہ ادارے ٹیکسٹائل انڈسٹریل گیس کنزیومرز کو اُن کے اربوں روپے واپس کریں۔ ٹیکسٹائل مالکان کو GIDC کی مد میںمنجمد اربوں روپے کی رقوم واپس ملنے سے ٹیکسٹائل انڈسٹری کو آکسیجن کا کام دے گی جس سے ٹیکسٹائل انڈسٹری بھی ترقی کرے گی اور لاکھوں ورکرز کو روزگار میسر ہونے سے ملک میں خوشحالی آئے گی۔۔

متعلقہ عنوان :