موصل کے نواحی شہر تلعفر پر شیعہ ملیشیا کی چڑھائی

تلعفر کے آپریشن میں ایرانی فوج کی ہدایات بھی شامل ہیں٬ ترجمان

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 16:15

موصل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2016ء) عراقی شیعہ ملیشیا نے اسٹریٹیجک اہمیت کے شہر تلعفر کا قبضہ ’اسلامک اسٹیٹ‘ سے چھڑانے کے لیے اپنے حملے کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ شہر موصل کے شمال میں واقع ہے۔ حملہ حزب اللہ بریگیڈز نے کیا ہے۔ اِس ملیشیا کو عراقی حکومت کی حمایت حاصل ہے۔

(جاری ہے)

ملیشیا کے ترجمان جعفر الحسینی کا کہنا ہے کہ تلعفر کے آپریشن میں ایرانی فوج کی ہدایات بھی شامل ہیں۔ موصل پر قبضے کی حکمت عملی میں اس شہر کی بازیابی کو انتہائی اہم خیال کیا گیا ہے۔ ایسا تاثر پایا جاتا ہے کہ موصل پر قابض جہادی عراقی فوج کے بڑے حملے کے بعد تلعفر کے راستے واپس شام میں داخل ہو سکتے ہیں۔ تلعفر پر سن 2014 میں ’اسلامک اسٹیٹ‘ نے قبضہ کیا تھا۔۔

متعلقہ عنوان :