جنوبی کوریائی صدر نے دس اعلیٰ حکومتی اہلکاروں کے استعفے طلب کر لیے

خاتون صدر کا یہ اعلان اسکینڈل کے سامنے آنے کے بعد ایک عوامی مظاہرے سے قبل سامنے آیا

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 16:13

سیئول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2016ء) جنوبی کوریا کی خاتون صدر پارک گٴْون ہًے نے اپنی حکومت کے دس سینیئر اہلکاروں کو فوری طور مستعفی ہونے کا حکم دیا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے اپنی ایک دوست چوئی سٴْون سِل کو نوازنے پر قوم سے معذرت بھی کی ہے۔

(جاری ہے)

خاتون صدر کا یہ اعلان ہفتے کے روز اِس اسکینڈل کے سامنے آنے کے بعد ایک عوامی مظاہرے سے قبل سامنے آیا ہے۔ جس خاتون کو نوازا گیا٬ وہ اٴْن کی تقریر نویس تھی اور حکومتی معاملات میں مداخلت بھی کرتی رہتی تھیں۔ امید کی جا رہی ہے کہ وہ جلد ہی کابینہ میں بھی ردوبدل کریں گی۔ صدر ہًے کی مقبولیت اِس اسکینڈل کی وجہ سے بہت کم ہو کر رہ گئی ہے۔۔

متعلقہ عنوان :