شہزادہ گستاسپ خان کے بھائی شہزادہ عارف خان انتقال کر گئے

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 16:08

مانسہرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2016ء) خیبر پختونخوا اسمبلی میں سابق اپوزیشن لیڈر شہزادہ گستاسپ خان کے بھائی شہزادہ عارف خان انتقال کر گئے٬ مرحوم کی نماز جنازہ گذشتہ روز سم الہی منگ میں ادا کی گئی جس میں سیاسی و سما جی شخصیات٬ صحافی برادری سمیت ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شر کت کی٬ بعد ازاں مرحوم کو آبائی قبرستان میں سپردخا ک کر دیا گیا ہے۔