لاس اینجلس اور مشرقی چین کے درمیان براہ راست پرواز روٹ کا آغاز

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 16:05

جینان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اکتوبر2016ء) مقامی حکام نے ہفتے کو بتایا کہ لاس اینجلس اور مشرقی چین کے صوبہ شن ڈونگ کے دارالخلافہ جینان کو ملانے والی براہ راست پرواز روٹ کا آغاز کیا جارہا ہے ٬ سچوان ایئر لائنز کی پرواز جینان سے پہلی براہ راست بین البراعظمی روٹ ہے ٬ یہ بات چین کے شہری ہوا بازی کے محکمے (سی اے اے سی ) کے شنڈونگ بیورو نے بتائی ہے ٬ پروازیں پروگرام کے مطابق چھ دسمبر کو شروع ہو نگی جو ہر منگل اور ہفتے کو بعد دوپہر 1:50پر روانہ ہونگی اور ہر بدھ و اتوار کو بیجنگ ٹائم کے مطابق 4:50بجے صبح واپس آئیں گی ٬ جنوب مشرقی ایشیاء کیلئے بعض چارٹر پروازیں ریگولر روٹس بن جائیں گی جن میں تھائی لینڈ میں کرابی اور بنکاک اور ملائیشیا میں کوٹا کنا بالو کے روٹ شامل ہیں ٬ نئے فلائٹ سیزن اتوار سے شروع ہو گا جب جینان یائو چیانگ انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے آنے اورجانیوالی پروازوں کی تعداد 347 سے بڑھ کر 441ہو جائے گی ٬ سی اے اے سی مانگ کے مطابق چین میں روٹوں کی سال میں دومرتبہ ردوبدل کرتا ہے ٬سرمائی ۔

(جاری ہے)

موسم بہار سیزن کا آغاز اکتوبر کے آخری اتوار کو شروع ہوتا ہے اور مارچ کے آخری ہفتے کو ختم ہوتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :