خام تیل کے عالمی نرخوں میں کمی کی وجہ سے پیٹرو چائنا کے منافع میں کمی

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 16:05

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اکتوبر2016ء) چین کی تیل و گیس کی پیداوار کی سب سے بڑی کمپنی پیٹرو چائنا کے مجموعی منافع میں خام تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے 2016کی پہلی تین سہ ماہیوں میں 94.3فیصد سالانہ کی کمی ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

یہ بات کمپنی کے ایک گوشوارے میں ہفتے کو بتائی گئی ہے ٬ شنگھائی اور ہانگ کانگ سٹاکس ایکس چینجوں میں پیٹرو چائنا کی طرف سے دائر کی جانیوالی ایک مالیاتی رپورٹ کے مطابق حصہ داروں کے لئے مختص مجموعی منافع پہلی تین سہ ماہیوں میں 1.73بلین یوآن (256ملین امریکی ڈالر ) رہا ٬ یہ نتائج سال کے پہلے چھ ماہ میں کمزور کارکردگی کی وجہ سے سامنے آئے ہیں جب مجموعی منافع 57.9فیصد سالاکنہ گر گیا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ عالمی معیشت کی سست بحالی ٬چین میں نیچے کی جانب دبائو اور بڑھتی ہوئی ملکی مسابقت کی وجہ سے متاثر ہوئی ہے ٬ پہلی تین سہ ماہیوں میں خام تیل کے بین الاقوامی نرخوں میں کمی کی وجہ سے پیٹروچائنا کے خام تیل کی اوسط قیمت 35.79ڈالر فی بیرل ہو گئی جو کہ کمپنی کے مطابق تیس فیصد سالانہ کمی ہے ٬ اس مدت کے دوران کمپنی کی خام تیل کی پیداوار 3.6فیصد سالانہ گر گئی جبکہ قابل مارکیٹ قدرتی گیس کی پیداوار گذشتہ سال کی زیر تبصرہ مدت کے مقابلے میں 6.1فیصد بڑھ گئی ۔

متعلقہ عنوان :