شمالی کوریا میں سیلاب٬ ریڈ کراس نے محدود امداد روانہ کر دی

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 16:05

پیانگ یانگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اکتوبر2016ء)ریڈ کراس نے شمالی کوریا میں سیلاب سے متاثر علاقوں کیلئے محدود امداد روانہ کردی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق انٹر نیشنل ریڈ کراس کمیٹی کا کہنا ہے کہ شمالی کوریائی حکومت نے بین الاقوامی برادری سے امداد کے جس حجم کی اپیل کی تھی٬ اس کے جواب میں محض ایک چوتھائی سامان دستیاب ہو سکا تھا اور یہ سامان روانہ کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کمیونسٹ ملک شمالی کوریا میں سیلاب کے دو ماہ بعد بھی ستر ہزار لوگ بے گھری کا شکار ہیں۔ ایسے خدشات سامنے آئے ہیں کہ موسم سرما کی شدت کئی لوگ برداشت نہیں کر سکیں گے۔ سمندری طوفان لائن راک کے بعد شدید بارشوں اور تیز رفتار جھکڑوں کی لپیٹ میں آ کر 130 ہلاک ہو گئے تھے جبکہ لاپتہ ہونے والے 400 افراد کو تلاش نہیں کیا جا سکا ہے۔ شمالی کوریا نے شدید سیلاب کے بعد بین الاقوامی امداد کی اپیل کی تھی۔