نائیجریا کے شمال مشرقی حصے میں 2 خودکش حملے٬ 8افراد ہلاک ٬متعدد زخمی

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 16:05

ابوجا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اکتوبر2016ء) نائیجریا کے شمال مشرقی شہر میدوگوری میں 2خودکش حملوںمیں 8افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق افریقی ملک نائجیریا کے فوجی حکام نے بتایا ہے کہ شمال مشرقی شہر میدوگوری میں علی الصبح ہونے والے دو خودکش حملوں میں 8افراد مارے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق ایک خودکش حملہ شہر کے علاقے باکاسی کے اس کیمپ کے باہر ہوا٬ جہاں بوکوحرام کی کارروائیوں کے نتیجے میں بے گھر ہونے والے افراد ٹھہرائے گئے ہیں۔

کچھ ہی دیر بعد دوسرا خودکش حملہ شہر کے ایک بس اسٹاپ پر کیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد حکومتی بیان سے زیادہ محسوس ہوتی ہے۔ نائجیریا کا شہر میدوگوری عسکری تنظیم بوکو حرام کا کسی وقت گڑھ تصور کیا جاتا تھا۔

متعلقہ عنوان :