ترکی نے فتح اللہ گولن کی ملک بدری کیلئے مزید دستاویزات امریکہ کے حوالے کردیں

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 16:04

ْ واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اکتوبر2016ء) ترکی نے مذہبی رہنما فتح اللہ گولن کی ملک بدری کی اپنی درخواست کی حمایت کیلئے مزید دستاویزات امریکہ کے حوالے کردیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکی نے مذہبی رہنما فتح اللہ گولن کی ملک بدری کی اپنی درخواست کی حمایت کیلئے مزید دستاویزات امریکہ کے حوالے کردی ہیں ۔

(جاری ہے)

ترکی کے وزیر انصاف بکیر بوزداگ نے کہاہے کہ واشنگٹن میں امریکی اٹارنی جنرل لوریٹا لینچ کے ساتھ ملاقات میں انہوں نے فتح اللہ گولن کے خلاف ترکی کی طرف سے لگائے الزامات سے متعلق امریکہ کو مطلوب شواہد کی تین نئی دستاویزات حوالے کیں۔ترکی نے صدر اردوان کی حکومت کے خلاف بغاوت کی کوشش میں فتح اللہ گولن کو مورد الزام ٹھہرایا تھا ۔

متعلقہ عنوان :