صوبائی پروموشن بورڈ نے محکمہ پی اینڈ ڈی کے 2اسٹنٹ چیف کو چیف کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دیدی

چیف سیکرٹری زاہد سعید کی زیر صدارت پروموشن بورڈ ون کا اجلاس افسران کو گریڈ 20میں ترقی دینے کے حوالے سے جائزہ لیا گیا

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 15:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2016ء) صوبائی پروموشن بورڈ نے محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے 2اسٹنٹ چیف کو چیف کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دیدی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر) زاہد سعید کی زیر صدارت صوبائی پروموشن بورڈ ون کا اجلاس ہوا جس میں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو جواد رفیق ملک ٬ سیکرٹری پی اینڈ ڈی افتخار علی ساہو ٬ سیکرٹری ایم پی جی ڈی ندیم ارشاد کیانی ٬ ایڈیشنل سیکرٹری فوڈ بلال حیدر سمیت دیگر نے شرکت کی ۔ اجلاس میں مختلف محکموںکے افسران کو گریڈ 20میں ترقی دینے کے حوالے سے جائزہ لیا گیا ۔ جس کے بعد اجلاس میں محکمہ پی اینڈ ڈی کے 2اسٹنٹ چیف کو چیف کو عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دیدی گئی جن میں ہیبت خان اور عمران شامل ہیں ۔