حیدرآباد اور سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو افسران کو دیوالی کے موقع پر (آج) لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 14:52

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2016ء) وزارت پانی و بجلی نے وزیراعظم محمد نواز شریف کی ہدایات پرحیدرآباد اور سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو افسران کو ہندو برادری کے تہوار دیوالی کے موقع پر (آج) اتوارکو لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

وزارت پانی و بجلی کی طرف سے جاری بیان کے مطابق (آج) اتوار کو ہندو برادری دیوالی کا تہوار منا رہی ہے ٬ جسکی سہولت کے پیش نظر حیدرآباد اورسکھر الیکٹرک سپلائی کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو افسران کوہدایت جاری کر دی گئی ہیں کہ ہندو برادری کے علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کو یقینی بنایا جائے ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر ان علاقوں میں لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :