لیباکے سمندر میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 100افرادلاپتہ

اطلاع ملنے پر 29افرادکو زندہ بچالیاگیا٬تارکین وطن کی منزل اٹلی تھی٬لیبی بحریہ

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 14:13

طرابلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2016ء) لیبیا کے سمندرمیں غیرملکی تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 100افرادلاپتہ ہوگئے جبکہ اطلاع ملنے پر لیبی بحریہ نے 29افرادکو زندہ بچالیا٬غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لیبیا کے حکام نے بتایا کہ یورپ پہنچنے کی کوشش میں مزید ایک سو مہاجرین سمندر میں لاپتہ ہو گئے ٬ ربڑ کی ایک کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں یہ تازہ حادثہ رونما ہوا ۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق لیبیا کے ساحل سے سفر شروع کرنے کے کچھ دیربعد ہی ربڑ کی ایک کشتی ڈوب گئی جس کی وجہ سے کم از کم سو مہاجرین لاپتہ ہو گئے ہیں۔ حکام کے مطابق اس کشتی کی منزل اٹلی تھی۔ اطلاعات ہیں کہ اس حادثے کے بعد امدادی کارکنوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے انتیس افراد کو زندہ بچا لیا ۔ مہاجرین کے حالیہ بحران کے دوران لوگوں کی ایک بڑی تعداد کشتیوں کے ذریعے شمالی افریقہ سے اٹلی پہنچنے کی کوشش کر رہی ہے جبکہ اسی دوران متعدد حادثات کے نتیجے میں رواں برس ہلاکتوں کی تعداد تین ہزار آٹھ سو ہو چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :