یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ ایران کے دورے پر

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 13:53

تہران ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2016ء) یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ فیڈیریکا موگرینی شامی تنازعے پر بات چیت کے لیے ایرانی دارالحکومت تہران پہنچ گئی ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ اس دورے کے دوران ایرانی صدر حسن روحانی کے علاوہ اپنے ایرانی ہم منصب محمد جواد ظریف کے ساتھ ملاقاتیں کریں گی۔ وہ ایرانی حکومت کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے شام کے مسلح تنازعے کے سیاسی حل کے لیے ایرانی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کریں گی۔

متعلقہ عنوان :