عراقی ملیشیا کا اسٹریٹیجک اہمیت کے شہر تلعفر کا قبضہ داعش سے چھڑانے کے لیے حملے کا آغاز

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 13:53

بغداد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2016ء) عراقی ملیشیا نے اسٹریٹیجک اہمیت کے شہر تلعفر کا قبضہ داعش سے چھڑانے کے لیے اپنے حملے کا آغاز کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ شہر موصل کے شمال میں واقع ہے۔ حملہ حزب اللہ بریگیڈز نے کیا ہے۔

(جاری ہے)

اِس ملیشیا کو عراقی حکومت کی حمایت حاصل ہے۔ ملیشیا کے ترجمان جعفر الحسینی کا کہنا ہے کہ ہفتہ سے تلعفر کے آپریشن میں ایرانی فوج کی ہدایات بھی شامل ہیں۔ موصل پر قبضے کی حکمت عملی میں اس شہر کی بازیابی کو انتہائی اہم خیال کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ تلعفر پر 2014 ء میں داعش نے قبضہ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :