تاجر برادری محاذ آارائی اور خانہ جنگی پیدا کرنے والے کسی سیاستدان کے ملک دشمن ناپاک عزائم کا حصہ بنے گی نہ ہی انہیں ملک کی سالمیت سے کھیلنے کی اجازت دیگی ‘عمران خان سیاست میں زندہ رہنا اور قد بڑھانا چاہتے ہیں تو اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کی پاسداری پر2 نومبر کو بند کرنے کی کال واپس لیں ‘ تاجر برادری کسی سیاسی جماعت کا حصہ نہیں ‘وہ پاکستانی ہیں اور انکی جماعت صرف اور صرف پاکستان ہے جسکے تحفظ کیلئے ملک کا ایک ایک تاجر سر دھڑ کی بازی لگا دیگا

صدر انجمن تاجرا ن سٹی فیصل آ باد خواجہ شاہد رزاق سکا کی میڈ یا سے گفتگو

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 13:34

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اکتوبر2016ء) صدر انجمن تاجرا ن سٹی فیصل آ باد خواجہ شاہد رزاق سکا نے کہا کہ تاجر برادری ملک میں محاذ آارائی اور خانہ جنگی پیدا کرنے والے کسی سیاستدان کے ملک دشمن ناپاک عزائم کا حصہ بنے گی اور نہ ہی انہیں ملک کی سالمیت سے کھیلنے کی اجازت دیگی عمران خان سے اپیل کی ہے کہ اگر سیاست میں زندہ رہنا اور اپنا قد بڑھانا چاہتے ہیں تو وہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کی پاسداری کرتے ہوئے 2 نومبر کو بند کرنے کی کال واپس لیںبصورت دیگر اگر ہلڑ بازی کے نتیجہ میں کسی تاجر کا جانی و مالی نقصان ہوا توانجمن تاجران سٹی خود مدعی بنکر تحریک انصاف کی قیادت کے خلاف مقدمہ درج کرائے گی تاجر برادری کسی سیاسی جماعت کا حصہ نہیں وہ پاکستانی ہیں اور انکی جماعت صرف اور صرف پاکستان ہے جسکے تحفظ کیلئے ملک کا ایک ایک تاجر سر دھڑ کی بازی لگا دیگا۔

(جاری ہے)

چیئر مین آل پاکستان انجمن تاجران ایکشن کمیٹی و صدر انجمن تاجرا ن سٹی فیصل آ باد خواجہ شاہد رزاق سکا نے گز شتہ روز میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہ ن لیگ قیادت میںملکی ترقی و خوشحالی کی رفتار بڑھانے اسکی معیشت کومضبوط و مستحکم بنانے ملک میں پائیدار قیام امن اور دہشت گردی سے نجات کیلئے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے دست و بازو بنکرانکی حکومت کا ساتھ دینے کے عزم کو دہرایا۔

انہوں نے کہا کہ بعض لاوارث سیاسی جماعتوں کے سیاسی منافقین کی سوچ خطر ناک اوملک دشمنی پر مبنی ہے۔ ملک کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر عمران خان کواسلام آباد بند کرنے کی کال واپس لینا ہوگی٬ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری ملک میں محاذ آارائی اور خانہ جنگی پیدا کرنے والے کسی سیاستدان کے ملک دشمن ناپاک عزائم کا حصہ بنے گی اور نہ ہی انہیں ملک کی سالمیت سے کھیلنے کی اجازت دیگی اور کاروباری مارکیٹوں کے تاجر2 نومبر کوکسی خوف میں مبتلا ہوئے بغیر اپنا کاروبار زندگی جاری رکھیں۔

انہوںنے کہا کہ پاکستان کی ترقی و استحکام کا تقاضہ ہے ملک کا ہر شہری اسکے آئینی اداروں پر اعتماد کرنیکے ساتھ ساتھ انہیں مضبوط کرنے کیلئے بھر پور کردار ادا کرے اور جمہوری آزادی کا غلط استعمال نہ کرے۔

متعلقہ عنوان :