چینی انسانی حقوق کونسل کا دوبارہ رکن منتخب

چین نے کامیابی کیلئے جنرل اسمبلی سے 180ووٹ حاصل کئے

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 13:19

اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اکتوبر2016ء) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں چین کو 14رکنی انسانی حقوق کونسل کا دوبارہ رکن منتخب کر لیا گیا ہے ٬ یہ رکنیت یکم جنوری 2017ء سے تین سال کیلئے ہوگی ٬چین اس وقت بھی اس کونسل کا رکن ہے اور اس کی رکنیت کی یہ میعاد اس سال کے آخر میں ختم ہو گی تاہم اسے آئندہ تین سالہ مدت کیلئے دوبارہ منتخب کر لیا گیا ہے ٬ چین نے اس انتخاب کیلئے جنرل اسمبلی سے 180ووٹ حاصل کئے ہیں دیگر منتخب ارکان میں ٹیونیشیا ٬ جنوبی افریقہ ٬ روانڈا ٬جاپان٬ عراق ٬ سعودی عرب ٬ ہنگری ٬ کروشیا ٬ کیوبا ٬ برازیل ٬ امریکہ اور برطانیہ شامل ہیں ٬انسانی حقوق کونسل اقوام متحدہ کا ایک ذیلی ادارہ ہے جو انسانی حقوق اور بنیادی آزادی کے تحفظ اور فروغ کا ذمہ دار ہے جنرل اسمبلی نے اسے 2006ء میں ساٹھ سالہ قدیم اقوام متحدہ کے کمیشن برائے انسانی حقوق کی جگہ قائم کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :