امریکہ چینی کیمیکلز پر ڈمپنگ ڈیوٹی عائد کریگا

ان کیمیکلز کی درآمد پر تعزیری ڈیوٹی بھی عائد کی جاسکتی ہے ٬ امریکی محکمہ تجارت امریکہ آزاد ٬کھلا اور منصفانہ عالمی تجارتی ماحول برقرار رکھنے میں تعاون کرے٬ چین

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 13:19

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اکتوبر2016ء) امریکہ کے محکمہ تجارت نے اعلان کیا ہے کہ وہ چین سے 1۔ہائیڈر آکسی تھائلی ڈین ۔ 1 اور 1۔ ڈیفو سوفنک ایسڈ ( ایچ ای ڈی پی ) کی درآمد خلاف اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی عائد کرنے اور تحقیقات کرنے کے سلسلے میں پرعزم ہیں اور اس نے اشارہ دیا ہے کہ ان درآمدی اشیاء پر تعزیری ڈیوٹی عائد کر سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ تجارت کا کہنا ہے کہ چین یہ اشیاء بہت زیادہ رعایتی نرخوں137.61فیصد سے 179.97فیصد پربرآمد کررہا ہے٬ ان تحقیقات کے نتیجے میں امریکی کسٹم حکام بنیادی نرخوں پر رقم جمع کرانے کا مطالبہ بھی کرسکتے ہیں ٬ امریکہ نے ان اشیاء کے بارے میں ڈمپنگ ڈیوٹی عائد کرنے اور تحقیقات کرنے کا فیصلہ اپریل 2016ء میں جارجیا کی ایک کمپنی کی درخواست پر کیا تھا ۔

یاد رہے کہ چین کی طر ف سے درآمد کئے جانیوالے کیمیکل صنعتی پانی کو صاف کرنے یا گھروں کی صفائی کیلئے استعمال ہوتے ہیں اور چین نے گذشتہ سال 290.1ملین امریکی ڈالر کے کیمیکلز امریکہ برآمد کئے تھے ٬ چینی وزارت تجارت نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے وعدے پر قائم رہے او ر آزاد ٬کھلا اور منصفانہ عالمی تجارتی ماحول برقرار رکھنے میں تعاون کرے ۔

متعلقہ عنوان :