اڈیالہ جیل میں قید پی ٹی‌آئی کے کارکن کو دل کی تکلیف، پمز اسپتال منتقل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 29 اکتوبر 2016 13:00

اڈیالہ جیل میں قید پی ٹی‌آئی کے کارکن کو دل کی تکلیف، پمز اسپتال منتقل

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 اکتوبر 2016ء) : اڈیالہ جیل میں قید پی ٹی آئی کے کارکن کو دل کی تکلیف ہوئی جس کے بعد مریض کو نیم بے ہوشی کی حالت میں پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بیت اللہ بھارہ کہو میں پی ٹی آئی کا وائس چئیر مین ہے جسے اڈیالہ جیل میں دل کی تکلیف ہوئی۔ جس پر پولیس نے بیت اللہ کو نیم بے ہوشی کی حالت میں پمز اسپتال منتقل کیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق بیت اللہ کی انجیو پلاسٹی کر دی گئی ہے جبکہ پولیس نے بیت اللہ کو آئی سی یو میں بستر کے ساتھ ہتھکڑیاں لگا کر رکھا ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :