عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 13:02

نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2016ء) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔ گذشتہ روز برینٹ کروڈ فیوچرز کے تحت خام تیل کی قیمتوں میں 2فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 49.42 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔

(جاری ہے)

امریکی ویسٹ ٹیکساس کے تحت خام تیل کی قیمتوں میں 2.4فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی اور مستقبل کے معاہدے 49.42ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔ گذشتہ دو روزمیں قیمتوں میں تقریباً3فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی ہے جو ستمبرکے وسط کے بعد اب تک کی سب سے زیادہ کمی ہے۔

متعلقہ عنوان :