عالمی منڈی میں خام چینی کی قیمتوں میں کمی

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 12:43

نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2016ء) عالمی منڈی میں خام چینی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔ نیویارک میں خام چینی کی قیمتوں میں 1.9فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اورمستقبل میں خریداری کے معاہدے 22.16 سینٹ فی پائونڈ میں طے پائے جو26ستمبر کے بعد چینی کی قیمتوں کی کم ترین سطح ہے۔

(جاری ہے)

دسمبرکیلئے سفید چینی کی قیمتوں میں 1.2فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اور فی ٹن قیمت 589.50 ڈالر رہی۔