سورج مکھی کی کا شت کیلئے موزوں و قت 10جنوری سے 15فروری تک ہے ٬زرعی ماہرین

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 12:25

سلانوالی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2016ء)زرعی ماہرین نے کسانوںکوسفارش کی ہے کہ جن کھیتوں میںدھان اورکپا س کے بعد گندم کاشت نہیںہوسکی وہاںکاشت کارسورج مکھی کی کا شت سے اپنی آمدنی میںاضافہ کرسکتے ہیں٬سورج مکھی کی کا شت کیلئے موزوں و قت 10جنوری سے 15فروری تک ہے ٬ہائیبرڈاقسام کی پلانٹرکے ذریعے کا شت کیلئے شرح بیج 2تااڑھائی کلوگرام فی ایکڑرکھیںاوسط زرخیززمین میںبوائی کے وقت پونے 2بوری ڈی ا ے پی اورایک بوری پوٹاشیم سلفیٹ جبکہ پہلے اوردوسرے پانی کے ساتھ آدھی بوری یوریااورپھولوں کی ڈھوڈھیان بنتے وقت ایک بوری یوریافی ایکڑاستعمال کرنے سے 30من فی ایکڑ سے زیادہ پیداوارحاصل کی جاسکتی ہے ۔